ہومپاکستانپی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے کا معاملہ، ڈی سی اسلام آباد عدالت طلب

پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے کا معاملہ، ڈی سی اسلام آباد عدالت طلب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ہراساں کرنے کےخلاف درخواست پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو طلب کرلیا۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر وضاحت کریں کہ کارکنوں کو کیوں ہراساں کیا جارہا ہے؟اس سے قبل وزارت داخلہ اور آئی جی اسلام آباد نے لانگ مارچ سے متعلق رپورٹ اٹارنی جنرل آفس میں جمع کرائی۔عمران خان کو سکیورٹی تھریٹ کے تین لیٹر آئی جی اسلام آباد کی رپورٹ کا حصہ بنائے گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔