پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد پولیس کا ہنگامی اجلاس طلب،اجلاس آئی جی کی جانب سے طلب کیا گیا ہے
،لانگ مارچ کی وجہ سے پولیس کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں،تفصیلات کے مطابق ، آئی جی اسلام آباد نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ، اجلاس میں تمام ڈی آئی جیز ، ایس ایس پیز اور اسپیشل برانچ کے حکام کو طلب کیا گیا ہے ، اجلاس میں پی ٹی آئی کے دھرنے کے حوالے سے ممکنہ سیکورٹی پلان پر غور کیا جائے گا اجلاس میں اسلام آباد پولیس کے علاوہ ، دیگر صوبوں سے نفری ، ایف سی اور رینجرز کو بھی طلب کرنے پر غور ہوگا ، سیکورٹی پلان کو حتمی شکل وزارت داخلہ میں دی جائے گی دوسری جانب پی ٹی آئی دھرنا کی وجہ سے اسلام آباد پولیس کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں،بائیس مئی سے اگلے حکم تک ملازمین کی ماسوائے ایمرجنسی کے چھٹیاں منسوخ کرنے کے تحریری احکامات جاری کر دیے گئے

