ہومتازہ ترینشیخ محمد بن زاید النہیان متحدہ عرب امارات کے صدر منتخب

شیخ محمد بن زاید النہیان متحدہ عرب امارات کے صدر منتخب

شیخ محمد بن زاید النہیان متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) کے صدر منتخب ہوگئے، سرکاری میڈیا کے مطابق یہ پیش رفت سابق رہنما شیخ خلیفہ کے انتقال کے بعد سامنے آئی۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’وام نیوز‘ کے مطابق شیخ محمد کو وفاقی سپریم کونسل کی جانب سے منتخب کیا گیا ہے، وہ اب تیل پر انحصار کرنے والی معیشت کے رہنما ہوں گے جو ان کے والد نے 1971 میں قائم کی تھی۔

’ایم بی زیڈ‘ کے نام سے جانے جانے والے شیخ محمد نے وفاقی سپریم کونسل سے ملاقات بھی کی، ایم بی زیڈ یو اے ای کے ساتویں رہنما ہیں، تاہم ان کے سوتیلے بھائی شیخ خلیفہ کے انتقال پر تیل سے مالا مال ریاست سوگ میں مبتلا ہے۔

شیخ خلیفہ کی صحت میں خرابی کے بعد ایک کروڑ آبادی والے صحرائی ملک میں ان کے عہدے پر براجمان ہونے کی توقعات عروج پر تھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔