آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے)حکومت کی جانب سے ہفتے کی چھٹی ختم کیے جانے، ادارے میں دوران کار بڑھتے ہوئے حادثات اور دیگر مسائل کیخلاف آج 12 مئی بروز جمعرات کو ملک بھر میں یوم احتجاج منائے گی۔
ریجنل سیکرٹری انفارمیشن سجاد حسین ساجد کے مطابق یوم احتجاج پر ملک کے تمام بڑے شہروں میں جلسے، جلوس، ریلیاں اور سیفٹی سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔
اسلام آباد میں آئیسکو کے ریجنل چیئرمین جاوید اقبال بلوچ کی قیادت میں نیشنل پریس کلب کے سامنے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں اٹک، جہلم، راولہنڈی، چکوال، اسلام آباد اور جی ایس او سرکل کے کارکن شریک ہوں گے۔
مظاہرین حکومت سے ہفتہ کی چھٹی بحال کرنے، کنٹریکٹ اور کنٹی جینٹ ملازمین کو ریگولر کرنے، یو ٹی ایس سمیت دیگر کیڈرز کی اپ گریڈیشن کرنے، جدید اور معیاری سیفٹی آلات کی فراہمی یقینی بنانے اور ہزاروں خالی اسامیوں پر فوری بھرتی شروع کرنے اور دیگر مسائل حل کرنے کا مطالبہ کریں گے۔
واپڈا ہائیڈرو یونین آج اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
