Sunday, May 24, 2026
ہومپاکستاناوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ ملا تو عدالت جاؤں گا،شیخ رشید

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ ملا تو عدالت جاؤں گا،شیخ رشید

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ وسابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کی صورت میں سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔

اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کے پیسوں سے ملک چل رہا ہے، اگر ان کو ووٹ سے روکا گیا تو سپریم کورٹ جاؤں گا اور ان کوحق دلوا کر رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بھی موجودہ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔