لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مسجدِ نبوی کے احاطے میں مریم اورنگزیب کو گالی دی گئی، اس سے بڑی بدبختی کیا ہو سکتی ہے کہ مغفرت کی راتوں میں، دنیا کی پاک ترین جگہ پر، پاک ترین ہستی کے در پر رحمتیں اور مغفرت سمیٹنے کی بجائے انسان دونوں جہانوں کی ذلتیں سمیٹ آئے؟۔
عمران خان اور اسکے ساتھیوں نے جس طرح مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کیا، انکے چہرے سے کل قدرت نے اس نقاب کو اتار پھینکا۔ نقاب اترنے کے بعد انکا جو مکروہ چہرہ سامنے آیا ہے، وہی انکی سب سے بڑی سزا ہے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 29, 2022
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے کہا کہ کل حرمِ پاک مدینہ منورہ میں پی ٹی آئی کی قیادت کی سرپرستی میں ہونے والی بے ادبی سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنے والے تڑپ کر رہ گئے،مجھے غصے میں بھرے سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی، حکومت کا ایکشن سیاسی انتقام تصور ہو گا اور یہ معاملہ سیاسی نہیں ہے۔
مسجدِ نبوی صلی اللّہ علیہ وسلم کے احاطے میں مریم اورنگزیب کو گالی دی گئی۔ اس سے بڑی بدبختی کیا ہو سکتی ہے کہ مغفرت کی راتوں میں، دنیا کی پاک ترین جگہ پر، پاک ترین ہستی کے در پر رحمتیں اور مغفرت سمیٹنے کی بجائے انسان دونوں جہانوں کی ذلتیں سمیٹ آئے؟
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 29, 2022
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اسکے ساتھیوں نے جس طرح مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کیا، انکے چہرے سے کل قدرت نے اس نقاب کو اتار پھینکا،نقاب اترنے کے بعد انکا جو مکروہ چہرہ سامنے آیا ہے، وہی انکی سب سے بڑی سزا ہے۔

