اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کی اسلام آباد میں چین کے سفارت خانہ آمد،چین کی چارج ڈی افیئرز پانگ چنکسو سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان نے کراچی وین حملے کی مذمت کی اور چین کی حکومت اور عوام سے افسوس اور یکجہتی کا اظہارکیا۔وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان نے چینی سفارتخانے میں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔
شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی تاریخی اور بے مثال ہے، شرپسندوں کے کسی حملے کی وجہ سے پاکستان اور چائنہ کے تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا، پاکستان اور چائنہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون جاری و ساری رہے گا۔

