Wednesday, March 18, 2026
ہومپاکستاندھمکی آمیز مراسلے کا معاملہ، عمران خان کا صدرِ مملکت اور چیف جسٹس کو خط لکھنے کا فیصلہ

دھمکی آمیز مراسلے کا معاملہ، عمران خان کا صدرِ مملکت اور چیف جسٹس کو خط لکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی دھمکیوں پر محیط پاکستانی سفیر کے مراسلے کے مندرجات کی عدالتی کمیشن سے تحقیقات کا معاملہ ،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے معاملے پر صدرِ مملکت کو خط تحریر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،

عمران خان چیف جسٹس آف پاکستان کو بھی چٹھی بھجوائیں گے،دونوں اہم ریاستی شخصیات سے امریکہ سے پاکستانی سفیر کے مراسلے اور اسکے مندرجات کی روشنی میں اب تک کی کارروائی کے بارے میں پوچھا جائے گا ۔عمران خا ن نے کہا کہ باضابطہ ملاقات میں ہمارے سفیر کو دی جانے والی دھمکی شرمناک اور سفارتی آداب کے یکسر منافی ہے، مہذب دنیا میں ایسے تکبرانہ طرزِ عمل اور سفارتی بداخلاقی کی کوئی گنجائش نہیں، قوم کی آزادی و خود مختاری کا تحفظ حکومت کے دفاع و حصول سے بالاتر فریضہ ہے، مقامی غداروں نے قوم کو سامراج کے چنگل میں جکڑنے کی قیمت حکومت کی صورت میں وصول کی۔

انہوں نے کہا کہ عوام بیرونی سازش کی شکل میں پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات میں مداخلت پر بے حد رنجیدہ اور ناراض ہیں، عوامی ردعمِل کی شدت کے پیشِ نظر حقیقی آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان زیادہ دیر تک روکنا ممکن نہیں، چوروں کو غداروں میں ڈھلتے دیکھ کر عوام سیخ پا، ان ملت فروشوں کا محاسبہ چاہتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔