Tuesday, June 24, 2025
spot_img
ہومپاکستانفرح خان بھی نیب کے ریڈار پر آگئی،آمدن سے زائد اثاثے،منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع

فرح خان بھی نیب کے ریڈار پر آگئی،آمدن سے زائد اثاثے،منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نیب نے فرح شہزادی المعروف فرح خان اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں ،منی لانڈرنگ ،ایک سے زائد اکائونٹس کے الزامات پر تحقیقات شروع کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے سابق خاتون اول بشری بی بی کی قریبی دوست فرح خان کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی،ڈی جی نیب لاہور کو انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ برس میںفر ح خان کے ذاتی اکاونٹ میں 847 ملین روپے جمع کروائے گئے ،

ذرائع کے مطابق اثاثے فرح خان کی آمدن سے میچ نہیں کر رہے ۔ذرائع کے مطابق فرح خان نے پچھلے کچھ عرصہ میں 9امریکہ اور چھ مرتبہ یواے ای کا بھی دورہ کیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔