بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ کی ادویات میں خردبرد کا جرم ثابت ہونے پر احتساب عدالت نے انچارج میڈیسن سٹور کو سات سال قید بامشقت، 12 ملین روپے جرمانے کی سزا سنا دی، ریکارڈ کیپر پر بھی قید اور جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ احتساب عدالت کوئٹہ کے جج آفتاب احمد لون نے بدھ کو بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ کی ادویات میں خردبرد کیس کا فیصلہ سنا دیا، انچارج میڈیسن سٹور احسن تبسم کو سات سال قید بامشقت، 12 ملین روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی جبکہ ریکارڈ کیپر اسلم پرویز پر بھی قید اور جرمانہ عائد کیا گیا۔ قومی احتساب بیورو بلوچستان نے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ میں ادویات میں خردبرد کی تحقیقات مکمل کرکے انچارج مین میڈیسن سٹور اور ریکارڈ کیپر کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا تھا۔ ایک کروڑ دس لاکھ روپے مالیت کی دوائیوں میں غبن کیس کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم احسن تبسم اور اسلم پرویز نے ایم ایس ڈی ڈیپارٹمنٹ سے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ کے پلاسٹک سرجری اینڈ برن یونٹ کے لیے ادویات حاصل کیں اور دوائیوں کو سٹور کے ریکارڈ میں لائے اور اندراج کیے بغیر غائب کر دیں۔ ملزمان ان ادویات کی بابت کوئی خاطر خواہ جواب نہ دے سکے جس پر نیب نے ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا جس پر فیصلہ سناتے ہوئے احتساب عدالت نے ملزمان کو سزا سنادی ہے۔ محکمہ پی ایچ ای بلوچستان میں کروڑوں روپے کا غبن، بلوچستان کے 30 اضلاع کے لئے شروع کی گئی واٹر سپلائی اسکیم کی مشینری سپلائی کے بجائے کرپشن کی نذر ہوگئی، نیب نے ایکس ای این اور ٹھیکہ دار کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیانیب بلوچستان نے محکمہ پی ایچ ای میں چار کروڑ سنتالیس لاکھ روپے خردبرد کرنے کے الزام میں ایکس ای این اور ٹھیکہ دار کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا ہے،نیب بلوچستان کی تحقیقاتی ٹیم کی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں 30 اضلاع کے لئے شروع کی گئی واٹر سپلائی اسکیموں میں ایک سو الیکٹریکل اور ڈیزل مشینری کی خریداری کے لئے مختص رقم اصل منصوبے پر خرچ کرنے کی بجائے خرد برد کرلی اور مشینری سپلائی کئے بغیر چار کروڑ سنتالیس لاکھ روپے کی بندر بانٹ کر لی۔ نیب بلوچستان نے ٹھوس شواہد کی روشنی میں ایکس ای این پبلک ہیلتھ انجینئرنگ غلام سرور بگٹی اور ٹھیکہ دار فضل حق کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا ہے۔
بولان میڈیکل کمپلیکس کوئٹہ ، ادویات میں خردبرد کا جرم ثابت،انچارج میڈیسن کو قید کی سزا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔