اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سوال اٹھانے والے سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں ڈالا گیا، چار سال کوشش کے باوجود سابقہ حکومت سیاسی مخالفین پر الزامات ثابت نہ کر سکی۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کے سوالوں کے جواب دیں، جو سوال پوچھے اس کو گالی اور دھمکی دی جاتی ہے، کرپشن کا حساب نہ لیں، وہ مرضی کے سوال اور اپنی مرضی کے جواب چاہتے ہیں، عمران صاحب مرضی کا میچ، امپائر اور کھلاڑی چاہتے ہیں جہاں ان کی مرضی سے آوٹ اور ناوٹ آوٹ دیا جائے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب مرضی کا جج، مرضی کا وکیل اور مرضی کا فیصلہ چاہتے ہیں، آئین کو مانتے ہیں نہ قانون کو، وہ اپنے آپ کو ہی آئین اور قانون سمجھتے ہیں، خود کو ہی عدالت، جج اور پولیس سمجھتے ہیں، عدالت سوال پوچھے تو اس کی توہین کرو، الزام لگاو اور پھر سازش کہو، الیکشن کمیشن سوال پوچھے تو 8 سال بھاگتے رہو، الزام لگا واور گھیرا کی دھمکیاں دو۔
