ہومتازہ ترینپیٹرولیم لیوی کے معاملے پر 7اکتوبر کے بعد اگلے مرحلے کا اعلان کرینگے، حافظ نعیم الرحمان

پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر 7اکتوبر کے بعد اگلے مرحلے کا اعلان کرینگے، حافظ نعیم الرحمان

کراچی(سب نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر 7اکتوبر کے بعد اگلے مرحلے کا اعلان کر رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا حکومت کا پیٹرول پر ریلیف پیکج کوئی احسان نہیں ہے، حکومت کو پریشرمیں آکریہ پیکج دینا پڑا، 40 لاکھ موٹر سائیکلز ہیں، پیکج سب کو نہیں مل رہا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اس مسئلے کا حل صرف لیوی کا خاتمہ ہے، پیٹرولیم کے مسئلے پر سب خاموش کیوں ہیں، امیروں کے لیے الگ نظام بنا لیں یہ چکر نہیں چلے گا، 7اکتوبر کے بعد اگلے مرحلے کا اعلان کر رہے ہیں۔
فلسطین میں اسرائیلی بربریت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا ہم فلسطینیوں کے لیے بات کرتے رہیں گے، فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، جس میں امریکا بھی سہولت کار ہے، فلسطینی پوری امت کے لیے قربانی دے رہے ہیں، مظلوموں کیساتھ کھڑے ہیں، ظالم کے ساتھ نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔