ہومپاکستانعمران خان کل رات سماجی میڈیا پر قوم سے گفتگو کریں گے

عمران خان کل رات سماجی میڈیا پر قوم سے گفتگو کریں گے

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کل رات سماجی میڈیا پر قوم سے براہِ راست گفتگو کریں گے اس ضمن میں پی ٹی آئی کی آفیشل سوشل میڈیا ٹیم کو تیاریوں کی باضابطہ ہدایت کردی گئی ہے۔ عمران خان کے زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔

جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں 21 اپریل کو مینارِ پاکستان میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ جماعت کی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا ۔

حماد اظہر، منزہ حسن، عثمان ڈار اور فرخ حبیب کی جانب سے تاریخی جلسے سے قبل بڑی ریلیوں کے انعقاد پر بریفنگ دی گئی ۔ چیئرمین تحریک انصاف کی ذمہ داران کو قافلوں کے ہمراہ بروقت جلسہ گاہ پہنچنے کی خصوصی ہدایات دی۔ عمران خان نے کہا کہ صاف شفاف انتخابات کے ذریعے عوام کو اپنے مستقبل کا موقع دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں کسی ملک کی خودمختاری اور جمہوریت کا تحفظ عوام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سازش کے ذریعے حکومت کی تبدیلی کو قبول کیا گیا تو آئندہ کوئی سربراہِ حکومت بیرونی دباؤ کا سامنا کرنے کی جسارت نہیں کرے گا۔پوری قوم اپنی آزادی و خود مختاری کیلئے یکجا اور متحرک ہے۔ اور 21 اپریل کو مینارِ پاکستان کے تاریخی مقام سے پاکستان کی حقیقی آزادی و خودمختاری کا اعلان کریں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔