ہومپاکستانخودار پاکستان کی جنگ خودار نوجوانوں کی مدد سے لڑیں گے،عمران خان

خودار پاکستان کی جنگ خودار نوجوانوں کی مدد سے لڑیں گے،عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عمران خان کا پارٹی کی نئی تحریک میں نوجوانوں کو مزید متحرک کرنے کا فیصلہ ،عمران خان نے “خودار جوان خودار پاکستان” مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ،فوکل پرسن برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار کو مہم لانچ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے عثمان ڈار کی بنی گالہ میں ملاقات ہوئی ۔خودار جوان خودار خودار پاکستان مہم شروع کرنے کی منظوری دے دی،مہم کا لوگو کامیاب جوان پروگرام کی طرز پر ہی ڈیزائن کیا گیا ہے ۔

عثمان ڈار نے بتایا کہ مہم کے تحت ملک بھر میں نوجوانوں کے کنونشنز کا انعقاد ہو گا، عمران خان نوجوانوں کو پارٹی کی فیصلہ سازی میں شامل کریں گے، عمران خان نے نئی ذمہ داری دی ہے اسے بہترین انداز میں نبھاوں گا، نوجوان تیار رہیں آپ کا کپتان آپ سے ملنے آ رہا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ خودار پاکستان کی جنگ خودار نوجوانوں کی مدد سے لڑیں گے، نوجوان میری تحریک کا کلیدی حصہ ہوں گے، نوجوانوں باشعور ہیں اچھے برے میں فرق سمجھ چکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔