ہومپاکستان34رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا،کس کو کون سی وزارت ملی؟آپ بھی جانئے

34رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا،کس کو کون سی وزارت ملی؟آپ بھی جانئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف کی 34رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، قائم مقام صدرصادق سنجرانی نے 31وفاقی وزرا اور تین وزرائے مملکت سے حلف لیا۔

کابینہ میں ن لیگ کے 14، پیپلزپارٹی 11، جے یو آئی اے کے 4اورایم کیو ایم کے حصہ میں2 اورمسلم لیگ ق جمہوری وطن پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے حصے میں ایک ایک وزارت آئی۔طلحہ محمود کو وفاقی وزیر برائے سفیران ،مفتی عبدالشکور کو وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ،مولانا عبدالواسع کو وفاقی وزیر برائے ہاوسنگ ،مفتی اسعد محمود کو وفاقی وزیر برائے مواصلات ،رانا ثنااللہ کو وفاقی وزیر برائے داخلہ ،مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر برائے اطلاعات ،مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیر برائے خزانہ ،شاہ زین بگٹی کو وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات ،احسن اقبال کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،اعظم نذیر تارڑ کو وفاقی وزیر برائے قانون ،امین الحق کو وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کر دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔