ہومپاکستانسینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون کا قلمدان سونپ دیا گیا

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون کا قلمدان سونپ دیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون کا قلمدان سونپ دیا گیا۔اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ نے حلف اٹھالیا۔وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی جہاں چیئرمین سینیٹ و قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے پہلے وفاقی وزرا سے حلف لیا جس کے بعد انہوں نے وزرائے مملکت سے حلف لیا۔

کابینہ میں 31 وفاقی وزرا اور 3 وزرائے مملکت ہیں جب کہ تین مشیر بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ (ن)کے 14 اور پیپلزپارٹی کے 9 ارکان شامل ہیں۔(ن)لیگ کے خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، ایاز صادق، خرم دستگیر، راناتنویر،مریم اورنگزیب، سعدرفیق، ریاض حسین پیرزادہ، اعظم نذیر تارڑ اور جاوید لطیف کابینہ کا حصہ ہیں۔پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ، نوید قمر، شیری رحمان، مرتضی محمود، احسان الرحمان مزاری، عابد حسین بھایو اور شازیہ مری کابینہ میں شامل ہیں جب کہ ایم کیو ایم کے امین الحق اور فیصل سبزواری کابینہ کا حصہ ہیں۔جے یو آئی (ف)کے اسعد محمود ، مولانا عبدالواسع، مفتی عبدالشکور، طلحہ محمود، بی اے پی کے اسرار ترین، نوابزادہ شاہ زین بگٹی، طارق بشیر چیمہ وفاقی کابینہ میں شامل ہیں جبکہ عائشہ غوث پاشا، حنا ربانی کھر، عبدالرحمان کانجو اور مصطفی نواز وزیر مملکت ہیں۔
03 2

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔