اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی حکومت نے جہانگیر ترین گروپ کو مرکز میں اہم ذمے داری دینے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق عون چوہدری کو وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کا مشیر بنانے کی سمری کابینہ ڈویژن نے تیار کر لی ہے۔عون چوہدری جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔کابینہ کی تشکیل مکمل، حلف لینے سے صدر کا انکار، چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کردیا، آج حلف برداری کا امکانعون چوہدری ماضی میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی تصور کیے جاتے تھے۔
واضح رہے وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری کچھ دیر میں ایوان صدر میں منعقد ہو گی۔ صدر مملکت نے خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، سردار ایاز صادق، رانا تنویر حسین، خرم دستگیر خان، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، مفتاح اسماعیل، میاں جاوید لطیف، ریاض حسین پیرزادہ، مرتضی جاوید عباسی، اعظم نذیر تارڑ، سید خورشید احمد شاہ، سید نوید قمر، شیری رحمان، عبد القادر پٹیل، شازیہ مری، سید مرتضی محمود، ساجد حسین طوری، احسان الرحمن مزاری، عابد حسین، اسد محمود، عبد الواسع، مفتی عبدالشکور، محمد طلحہ محمود، سید امین الحق، سید فیصل علی سبزواری، محمد اسرار ترین، نوابزادہ شاہ زین بگٹی اور طارق بشیر چیمہ کے ناموں کی بطور وفاقی وزرا منظوری دے دی۔مزید برآں صدر مملکت نے ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، حنا ربانی کھر اور عبد الرحمن خان کانجو کی بطور وزیر مملکت تعیناتی کی منظوری دی۔ اس کے ساتھ ساتھ، صدر مملکت نے قمر زمان کائرہ اور انجینئر امیر مقام اور عون چوہدری کی بطور ایڈوائزر تعیناتی کی منظوری دے دی۔
