ہومتازہ ترینڈالر کے بعد سونے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے،800روپے تولہ اضافہ

ڈالر کے بعد سونے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے،800روپے تولہ اضافہ

ملک میں سونیکی فی تولہ قیمت میں آج 800 روپیکا اضافہ ہوا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونیکی فی تولہ قیمت 800 روپے بڑھی ہے۔ملک میں سونیکی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے ہوگئی ہے، 10 گرام سونیکی قدر 686 روپے اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 169 روپے ہوگئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 2 ڈالر اضافیکے بعد 1928 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔