Sunday, May 17, 2026
ہومپاکستانملک کی سیاسی صورتحال پاکستان کی اسٹاک ایکس چینج کو لے ڈوبی

ملک کی سیاسی صورتحال پاکستان کی اسٹاک ایکس چینج کو لے ڈوبی

ملک کی سیاسی صورتحال نے اسٹاک ایکسچینج کو بھی شدید متاثر کرکے رکھ دیا ہے اور کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ہفتے کے پہلے روز ہی کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز پر ہی انتہائی مندی دیکھا جارہا ہے،

ملک میں مخدوش سیاسی صورت حال کے پیش نظر سرمایہ کاروں میں فروخت کا رجحان دیکھا گیا۔کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس 45 ہزار 152 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا تاہم ایک گھنٹے میں کچھ ریکوری آئی اور اب انڈیکس 749 پوائنٹس کی کمی کے بعد 44 ہزار 402 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔