Sunday, May 17, 2026
ہومپاکستانشہباز شریف عدالت جانے کی بجائے اسلام آباد میں مٹر گشت کر رہے ہیں، فوادچودھری

شہباز شریف عدالت جانے کی بجائے اسلام آباد میں مٹر گشت کر رہے ہیں، فوادچودھری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری نے کہا ہے کہ شہبازشریف بدعنوانی کے مقدمے میں عدالت میں پیش ہونے کے بجائے اسلام آباد میں مٹرگشت کررہے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے کہا کہ شہبازشریف عدالت کو بدعنوانی کے مقدموں میں مطلوب ہیں ان کی ضمانت کی درخواست عدالت میں ہے لیکن وہ وہاں پیش ہونے کی بجائے اسلام آباد میں مٹر گشت کر رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اگرکوئی عام آدمی ہوتا تو اب تک ضمانت منسوخ ہو چکی ہوتی۔ جب تک قانون کا اطلاق امیر اور غریب پر برابر نہیں ہوتا ہم قوم نہیں بن سکتے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔