Sunday, May 17, 2026
ہومپاکستانتحریکِ عدم اعتماد مسترد، مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

تحریکِ عدم اعتماد مسترد، مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد مسترد کیے جانے کے بعد مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا۔

مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اپنی کرسی کو بچانے کی خاطر آئینِ پاکستان کا حلیہ بگاڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس جرم پر اگر اس پاگل اور جنونی شخص کو سزا نا دی گئی تو آج کے بعد اس ملک میں جنگل کا قانون چلے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔