Monday, May 18, 2026
ہومپاکستانمریم نواز کا عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلے عمران خان کے نام پیغام

مریم نواز کا عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلے عمران خان کے نام پیغام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلے وزیراعظم عمران خان کے نام پیغام دیا۔مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان پر حملہ کرنا یاد ہے نا؟ آج ان شااللہ پارلیمان ہی تمہیں گھر بھیجے گی۔

خیال رہے کہ 2014 میں نواز شریف کے دور حکومت میں دھرنے کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا تھا۔ پارلیمنٹ اور پی ٹی وی حملے کا مقدمہ 30 اگست 2014 کو تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا تھا، مقدمے میں عمران خان، عارف علوی سمیت تحریک انصاف کے 11 رہنماوں کو نامزد کیا گیا تھا۔بعد ازاں اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان اور عارف علوی سمیت پی ٹی آئی قیادت کو بری کردیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔