اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ،متحدہ اپوزیشن اجلاس شروع ،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرادری، بلاول بھٹو زرداری، مولانا اسعد ، اختر مینگل، خالد مگسی، خالد مقبول صدیقی، شاہ زین بگٹی سمیت ممبران شریک ہیں۔اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی قانونی ٹیم بھی شریک ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں قانونی ٹیم ممبران کو قانونی نکات پر بریفنگ دے گی، اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق اپوزیشن اپنی حکمت عملی طے کرے گی۔
وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ،متحدہ اپوزیشن کااجلاس شروع
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
