وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جو سیاسی حالات ہے، میچ اب آخری اوورز میں چلاگیا ہے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں عامر ڈوگر کا کہنا تھاکہ امید ہے عمران خان سرخرو ہوں گے۔وزیراعظم کی بعض قریبی رہنمائو ں کو اسلام آباد نہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے، ان کا کہنا تھاکہ عمران خان عدم اعتماد کے دن پارلیمنٹ نہیں جائیں گے، جبکہ عمران خان نے ووٹنگ کے دن کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔عامرڈوگر کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم نے حکومتی اراکین کو اتوار کے روز اسمبلی جانے سے روکا ہے، جوحکومتی اراکین اپنی حکومت کیخلاف ووٹ دینگے وہ تاحیات نااہل ہوں گے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اتوار کو ووٹنگ ہوگی۔
عدم اعتماد پر ووٹنگ،وزیر اعظم پارلیمنٹ جائیں گے یا نہیں؟
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
