ہومپاکستانسعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا،کل پہلا روزہ

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا،کل پہلا روزہ

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا اور وہاں پہلا روزہ کل ہوگا۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے علاقے حوطہ سدیر میں رمضان کا چاند نظر آیا، سعودی شہر تمیر میں بھی چاند نظر آنے کی شہادت ملی ہے۔متحدہ عرب امارات میں بھی رمضان کا چاند نظر آگیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں ہفتہ دو اپریل کو یکم رمضان ہوگا۔علاوہ ازیں ملائیشیا اور انڈونیشیا میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا اور ان ممالک میں پہلا روزہ 3 اپریل کو ہوگا۔عرب میڈیا کے مطابق برونائی میں بھی چاند نظر نہیں آیا اور وہاں بھی 3 اپریل بروز اتوار کو یکم رمضان ہوگا۔امام کونسل ساتھ آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا میں پہلا روزہ 2 اپریل کو رکھا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔