ہومپاکستانتحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ بغیر کسی روکاوٹ کے ہو گی،اٹارنی جنرل

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ بغیر کسی روکاوٹ کے ہو گی،اٹارنی جنرل

اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں 3 اپریل کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ بغیر کسی رکاوٹ کے قانونی تقاضوں کے مطابق پرامن طریقے سے ہو گی۔وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے انعقاد کے طریقہ کار پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ خالد جاوید خان کی جانب سے یہ یقین دہانی حکمراں جماعت کے کچھ رہنماں کے بیانات کے بعد سامنے آئی ہے کہ اتوار کو اراکین اسمبلی کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے وقت پارلیمنٹ ہاس کے باہر ایک لاکھ افراد موجود ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کے دوران حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کو پہلے ہی یقین دہانی کرائی ہے اور اس پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے طریقہ کار پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے گا۔21 مارچ کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل پاکستان نے سپریم کورٹ کو یقین دلایا تھا کہ کسی بھی رکن اسمبلی کو ووٹنگ کے دن قومی اسمبلی میں داخل ہونے سے کسی بھی طرح سے روکا نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم کے ساتھ بات چیت کی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے 19 مارچ کو سندھ ہاس کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ کی ناراضگی سے آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے تسلیم کیا کہ ہجوم کی حکمرانی کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔تاہم، سماعت کے دوران جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے تھے کہ یقین دہانی سیشن کے صرف پہلے دن کے لیے نہیں بلکہ سیشن کے ہر دن کے لیے ہونی چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔