وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ اگر چہ 3اپریل کو ہو گی مگر حکومتی حلقوں میں یہ تاثر پیدا ہو گیا ہے کہ حکومت ختم ہو چکی،جس کے بعد وزیر اعظم سمیت وزرا نے منتقلی شروع کر دی ہے،وزیراعظم ہائوس اور وزیراعظم سیکرٹریٹ سے سامان کی بنی گالہ شروع ہوگئی ہے۔ ایک اہم وزیر جو حکومت اور اپوزیشن میں بچ بچا ئومیں اہم کردار ادا کر رہے تھے انہوں نے بھی سرکاری گھر کو خالی کرنا شروع کردیا۔ دوسری جانب وزیرخزانہ شوکت ترین نے وزارت کے افسروں کو تاثر دے دیا ہے کیا کہ پیک اپ کا وقت آ گیا ہے ،انہوں نے افسران کو آج ہدایات دی ہیں کہ آنے وا لی حکومت کو فنانس کے حوالے سے بریفنگ کیا دینی ہے، قومی سلامتی کے معید یوسف نے سکیورٹی ڈویژن کے لوگوں کو بتایا ہے کہ میرے بعد افغان سیل کیسے چلانا ہے ۔
تحریک عدم اعتماد، وزیر اعظم سمیت وفاقی وزراء کی منتقلی کا عمل شروع
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
