ہومپاکستاندھمکی آمیز مراسلے کا معاملہ ، قائمقام امریکی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی ،احتجاج ریکارڈ کروایا گیا

دھمکی آمیز مراسلے کا معاملہ ، قائمقام امریکی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی ،احتجاج ریکارڈ کروایا گیا

اندرونی معاملات میں مداخلت پر پاکستان نے امریکا سے شدید احتجاج کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ قائمقام امریکی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق امریکی سینئر عہدیدار کے الفاظ اور اندرونی معاملات میں مداخلت پر احتجاج کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ قائمقام امریکی ناظم الامور کی طلبی قومی سلامتی کمیٹی کی ہدایت پر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کو دھمکی آمیز خط بھیجنے والے ملک کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔