ہومپاکستانوزیراعظم عمران خان کا دھمکی آمیز خط سینئرصحافیوں کو دکھانے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان کا دھمکی آمیز خط سینئرصحافیوں کو دکھانے کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ایک بڑی عالمی سازش ہے اور دھمکی آمیز خط سینئر صحافیوں کو دکھاوں گا،اتحادی جماعتوں کے ایک ایک نمائندے سے بھی خط شیئر کروں گا،اتحادی جماعتوں کے نمائندوں کو بتاوں گا کہ یہ خط اصلی ہے،وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی بحران تو ملکوں میں آتے رہتے ہیں،

تحریک عدم اعتماد ایک جائز جمہوری طریقہ ہے، یہ فارن امپورٹڈ کرائسز ہے، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازش ہو رہی ہے، سازش اس وقت ہو رہی ہے جب سے باہر باہر سے ایک فون کال ہوتی ہے،ان کو برداشت نہیں کہ پاکستان اپنے مفاد کے لئے کام کرے۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ کرتے وقت سوچ لیں کہیں سازش کا حصہ نہ بن جائیں ،یہ ایک سازش ہے دستاویز آج سینیئر صحافیوں کو بتاوں گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔