ہومپاکستانپرویز الہٰی نامنظور، ق لیگ والے پتہ نہیں کیوں اُدھر چلے گئے: زرداری

پرویز الہٰی نامنظور، ق لیگ والے پتہ نہیں کیوں اُدھر چلے گئے: زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں بھی ہم اپنی مرضی کی تبدیلی لائیں گے۔ ق لیگ والے پتہ نہیں کیوں اُدھر چلے گئے۔

اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران مسلم لیگ ق سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگوں کا رابطہ تو رہتا ہے، تمام پارٹیوں کو مل کر ملک کو بچانا ہو گا، مسلم لیگ (ق) والے تیار تھے پتا نہیں کیا ہوا۔ رات بارہ بجے وہ مجھے مبارک باد دینے اور لینے آتے ہیں، مگر معلوم نہیں پھر ق لیگ کو کیا ہوا، جس کواپوزیشن نامزد کرے گی وہی وزیراعلیٰ پنجاب بنے گا۔ پنجاب میں بھی ہم اپنی مرضی کی تبدیلی لائیں گے، پنجاب میں مشاورت سے وزیراعلیٰ کا امیدوارلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سب کو احساس ہے پاکستان کو بچانا ہے، کچھ دوست پاور اور ہم پاکستان کا سوچ رہے ہیں، اقتدار تو آتا جاتا رہتا ہے، ہم سب نے مل کر ریفارمز کرنی ہے۔ اب پنجاب کے حوالے سے ملکر فیصلہ کریں گے، اب پرویز الہٰی نے دیر کر دی ہے، اب وزیراعلی پنجاب وہی ہوگا جس کا فیصلہ اپوزیشن کرے گی، نمبرز گیم صرف ہمارے پاس ہیں۔

سابق صدر نے کہا کہ پرویز مشرف بھی ملک کواسی نہج پرلے آیا تھا، مشرف کے بعد ہم نے حالات کو سنبھالا تھا، اس دفعہ بھی بیٹھ کرآئندہ کا راستہ بھی بنالیں گے۔ ایم کیوایم کی کسی ڈیمانڈ پر انکارنہیں کیا، پاکستان، کراچی کی ترقی کے لیے ہم نے ایم کیوایم کے ساتھ میوچل ورکنگ شپ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔