لاہور(سب نیوز)وزیراعلی پنجاب کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے پر ترین گروپ نے (آج)منگل کو اجلاس طلب کرلیا ہے۔عون چوہدری کے مطابق ترین گروپ نے منگل کو تین بجے جہانگیرترین کی رہائش گاہ پر اجلاس طلب کرلیا ہے۔
عون چوہدری کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عدم اعتماد کی تحریک پرلائحہ عمل مرتب کیا جائے گا، ترین گروپ مشاورت کے بعد آئندہ حکمت عملی کااعلان کرے گا۔واضح رہے کہ عون چوہدری، نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ نے مشاورت کے بعد اجلاس طلب کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
