ہومUncategorizedباہر کی ایجنسیوں کا پیسہ کھا کر اپوزیشن کے پیٹ میں درد اٹھ رہا ہے،سردار تنویر

باہر کی ایجنسیوں کا پیسہ کھا کر اپوزیشن کے پیٹ میں درد اٹھ رہا ہے،سردار تنویر

اسلام آباد(آئی پی ایس)صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ ہم نے عمران خان کے ساتھ یکجہتی کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا سے زیادہ کاٹن ملتان میں کاشت ہوتی رہی، ہمیں کہا گیا بتائیں اکانومی میں کیا بہتری آئی، پنجاب کا کسان خود بتا رہا ہے پہلے سے بہتر فائدہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ کورونا میں بہتر پالیسی کی وجہ سے ہماری عوام کو فوائد ہوا، عمران خان نے کورونا میں پیکجز دیے، عمران خان نے پاکستان کو مشکل حالات سے نکالا۔ سردار تنویر الیاس نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد ایسے وقت میں لائی گئی، باہر کی ایجنسیوں کا پیسہ کھا کر انکے پیٹ میں درد اٹھ رہا ہے، او آئی سی کا کشمیر ایشو پر ساتھ کھڑے ہونا پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے

۔صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کے قائدین صرف پی ڈی ایم ہوکر رہ گئے ہیں، پاکستانی سیاست میں مولانا اک شر کا نام ہے، مولانا کو چار پانچ گاڑیاں اور پرمٹ دے دیں وہ راضی ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے عمران خان کے ساتھ یکجہتی کا فیصلہ کیا ہے، کشمیر سے عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر عمران خان کے ساتھ آئیگا، عمران خان اقتدار میں ہوں یا باہر وہ ملک کے لیے کام کرتے ہیں۔سردار تنویر الیاس نے کہا کہ آج سے کیمپ لگ جائیں گے، ہمارے اسمبلی ممبران ساتھ بیٹھے ہیں، ہم اپنے ممبران کی رائے کا احترام کرتے ہیں، آزاد کشمیر میں ووٹ عمران خان کے نظریے کو ملا، سابقہ ادوار میں کشمیر کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔