راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک فوج کے سیالکوٹ گیریژن کے قریب گولہ بارود کے شیڈ میں آگ لگ گئی تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی سیالکوٹ چھانی کے قریب گولہ بارود کے شیڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث حادثاتی طور پر آگ لگ گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق موثر اور بروقت کارروائی کی وجہ سے آگ پر فوری قابو پالیا گیا اور آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
