ہومپاکستانہم نے یہ ملک واپس لٹیروں کے ہاتھوں میں نہیں دینا،سینیٹر فیصل جاوید

ہم نے یہ ملک واپس لٹیروں کے ہاتھوں میں نہیں دینا،سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ہم نے یہ ملک واپس لٹیروں کے ہاتھوں میں نہیں دینا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینیٹر فیصل جاوید نے لکھا کہ وزیر اعظم کچھ دیر بعد مالاکنڈ کے لیے روانہ ہوں گے، وہاں وہ عوامی رابطہ مہم کے تحت جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔

فیصل جاوید لکھتے ہیں کہ یہ حق اور باطل کی جنگ ہے، فیصلہ کن گھڑی میں پوری قوم حق کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم عمران خان اور پاکستان کے ساتھ ہے، ہم نے یہ ملک واپس لٹیروں کے ہاتھوں میں نہیں دینا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔