Sunday, February 15, 2026
ہومپاکستانگیم اوور،شیخ رشید کو مستقبل میں مچھ جیل میں قید دیکھ رہا ہوں، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

گیم اوور،شیخ رشید کو مستقبل میں مچھ جیل میں قید دیکھ رہا ہوں، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )مشیرزراعت سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ شیخ رشید کو مستقبل میں مچھ جیل میں قید دیکھ رہا ہوں۔ اپنے خوابوں کے حوالے سے معروف سیاستدان اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ شیخ رشید کو مستقبل میں مچھ جیل میں قید دیکھ رہا ہوں ، یہ میرا خواب ہے، شیخ رشید اب بہانے ڈھونڈ رہے ہیں لیکن ان کی گیم اوور ہو چکی ہے، ان بیانات 28 مارچ تک اسی طرح آئیں گے، بعد میں شیخ رشید کو شیخ رشید نہیں سمجھا جائے گا۔

sheikh rasheed and manzoor wassaan
 

منظوروسان نے کہا کہ اراکین قومی اسمبلی عمران خان سے نفرت کا اظہار کرکے ان سے الگ ہو رہے ہیں، عمران خان بائیکاٹ کا بہانہ کرکے فرار ہونا چاہتے ہیں، وہ کسی کو کچل نہیں سکتے کیوں کہ اب وہ پہلے جیسے وزیراعظم نہیں رہے، بہت جلد بائے بائے عمران نیازی کی دھوم مچنے والی ہے۔
صوبائی مشیر زراعت نے کہا کہ ڈی چوک پر نہ پی ٹی آئی اور نہ ہی اپوزیشن جلسہ کر سکے گی، بلکہ 28 تاریخ سے پہلے تمام معاملات حل ہوجائیں گے، ملک میں قومی حکومت بھی بن سکتی ہے جس میں کوئی حرج نہیں ہے، قومی حکومت بنے اور آگے چل کر عام انتخابات کروائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔