Friday, February 13, 2026
ہوماسلام آبادسی ڈی اے شعبہ ماحولیات،سینی ٹیشن کی 19تا 23 مارچ تک کی چھٹیاں منسوخ

سی ڈی اے شعبہ ماحولیات،سینی ٹیشن کی 19تا 23 مارچ تک کی چھٹیاں منسوخ

وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے )کی انتظامیہ کی جانب سے شعبہ انوائرمنٹ (ماحولیات) اور سینی ٹیشن ڈائریکٹویٹ کی 19 تا 23 مارچ کی تعطیلات منسوخ کردی گئیں ہیں

انکو مزید ہدایات جاری کی گئیں ہیں چونکہ اسلام آباد میں او آئی سی کانفرنس کے موقع پر دنیا بھر سے بین الاقوامی وزرائے خارجہ شرکت کے لئے تشریف لائیں گے لہذا تمام متعلقہ افسران اور عملہ کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ اس کانفرنس کے لئے مختص احداف کو پورا کرنے کے لئے اپنی روزمرہ کی ڈیوٹی کو 19 تا 23 مارچ تک جاری رکھیں۔

اس سلسلے میں متعلقہ سٹاف میں ڈیوٹیاں بھی تقسیم کردی گئیں ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔