Saturday, May 16, 2026
ہومپاکستانجس مائی کے لعل میں ہمت ہے اسمبلی جانے سے روک کر دکھائے، شاہد خاقان عباسی

جس مائی کے لعل میں ہمت ہے اسمبلی جانے سے روک کر دکھائے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جس مائی کے لعل میں ہمت ہے اسمبلی جانے سے روک کر دکھائے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد آئینی حق ہے، حکومت کے چند دن رہ گئے، گالیاں دینے سے کچھ نہیں ہوگا، جب آدمی کے پاس کچھ نہ رہے تو وہ گالم گلوچ پر اتر آتا ہے۔انہوںنے کہا کہ ہمارے کچھ ممبران کو نیب کے نوٹس آئے ہیں،

نیب کو اس کا جواب دینا پڑے گا، حکومت کے آلہ کار بننے والا اپنے کئے کا ذمہ دار ہو گا یہ دھمکیاں آپ کو مہنگی پڑیں گی، ہمارے ارکان کو نوٹس جاری کیے گئے، نیب کا کوئی کام نہیں تحریک عدم اعتماد میں مداخلت کرے۔ پنجاب کے وزیراعلی بزدار صاحب ہیں آپکو مبارک ہو۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔