اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم جمہوری طریقے سے عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے کیونکہ پارلیمنٹ میرا سیاسی قبلہ ہے اس پر حملہ ہمارا منشور نہیں ہے۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لوگ سمجھ گئے ہیں کہ اپوزیشن کا اتحاد غیر فطری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا یہ اتحاد وقتی بلبلہ ہے انہوں نے بہت جلد منتشر ہو جانا ہے لیکن ایک چیز واضح سمجھ لیں یہ ہم دھرنا دینے نہیں آرہے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جھوٹے کیس میں آج بلایا گیا تھا جو پچھلے دور حکومت میں بنایا گیا تھا اور آج اسی کافیصلہ سننے کیلئے آئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی تھی کیونکہ ہمارا ارادہ نہ تصادم کا تھا نہ اب ہے اور اِسی طرح عمران خان نے کارکنوں کو ڈی چوک کی دعوت دی ہے جس کے لئے کارکنوں میں بے پناہ جوش ہے ۔
