Friday, May 15, 2026
ہومپاکستانعمران خان کے ساتھ ماضی کے حکمرانوں کاموازنہ توہین سمجھتاہوں،مراد سعید

عمران خان کے ساتھ ماضی کے حکمرانوں کاموازنہ توہین سمجھتاہوں،مراد سعید

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے کہاکہ اوورسیز ملکی معیشت میں بہترین کردار ادا کرتے ہیں،پی ٹی آئی کی فنڈنگ کرنے والے اوورسیز پاکستانی ہیں۔اوورسیز پاکستانیوں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا اپوزیشن کے ساتھ موازانہ بھی توہین ہے۔ماضی کے حکمران دنیامیں پاکستان کے لیے شرمندگی کاباعث بنے۔پی ٹی آئی نے پارٹی اکائونٹس کومنی لانڈرنگ کے لیے استعمال نہیں کیا۔
مراد سعید نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی دنیامیں پاکستان کے سفیرہیں ۔اوورسیز پاکستانی معیشت کے لیے اہم کرداراداکررہے ہیں۔عمران خان کے ساتھ ماضی کے حکمرانوں کاموازنہ توہین سمجھتاہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف ذاتی ایجنڈے پربیرون ملک جائیدادیں بنانیوالے ہیں۔دوسری طرف عمران خان ہے جوبنی گالہ میں رہتاہیوزیراعظم ہائوس میں نہیں۔سیاستدان اگلے الیکشن کاجبکہ لیڈر اگلی نسل کاسوچتاہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔