Saturday, October 19, 2024
ہومپاکستاناپوزیشن کوعوام کی نہیں اپنے کرپشن مقدمات کی فکر ہے، وزیراعظم

اپوزیشن کوعوام کی نہیں اپنے کرپشن مقدمات کی فکر ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو عوام کی نہیں اپنے کرپشن مقدمات کی فکر ہے،اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی سینئر قیادت کا اہم اجلاس ہوا، جس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت ہوئی

جب کہ شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ناراض پارٹی ارکان سے رابطے جاری ہیں، اور اتحادیوں کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں، اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنایا جائیگا۔

اس موقع پر عمران خان نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ اپوزیشن کو کسی طور پر این آر او نہیں دیں گے، اپوزیشن کو عوام کی نہیں اپنے کیسز کی فکر ہے، اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔