Friday, May 15, 2026
ہومپاکستانحکومت ترین گروپ کو نشانہ بنا رہی ہے ،ملک نعمان لنگڑیال

حکومت ترین گروپ کو نشانہ بنا رہی ہے ،ملک نعمان لنگڑیال

ترین گروپ کے رہنما ملک نعمان لنگڑیال نے کہا ہے کہ تنگ کرنے کے باوجود ترین گروپ اپنے پیروں پر مضبوطی سے کھڑا ہے،ترین گروپ کے رہنمائوں کو حکومت کی جانب سے مشکلات کا سامنا ہے اور ہمیں نشانہ بنایا جارہا ہے۔
لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترین گروپ جہانگیر ترین کی سربراہی میں متحد ہے، تنگ کرنے کے باوجود ترین گروپ اپنے پیروں پر مضبوطی سے کھڑا ہے،ترین گروپ کے رہنمائوں کو حکومت کی جانب سے مشکلات کا سامنا ہے اور ہمیں نشانہ بنایا جارہا ہے
جہانگیر ترین کے فیصلے کے پابند ہیں، وہ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں،پنجاب کے عوام اور ملکی مفاد میں بہترین فیصلہ کرینگے، جہانگیر ترین مکمل تندرست ہیں اور کسی بھی وقت انکی پاکستان واپسی متوقع ہے، جہانگیر ترین کو تمام فیصلوں کا مکمل اختیار ہے حتمی فیصلہ وہی کرینگے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔