Wednesday, May 20, 2026
ہومپاکستانچین کی جانب سے پشاور دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

چین کی جانب سے پشاور دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

چینی صدر شی جن پھنگ نے صدر پاکستان عارف علوی کے نام ایک تعزیتی پیغام میں پاکستان میں دہشت گردی کے سنگین حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔پیر کے روزچینی میڈیا کے مطابق شی جن پھنگ نے کہا کہ انہیں پشاور میں ایک سنگین دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان پر افسوس ہوا ہے۔انہوں نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے گہری تعزیت اور زخمیوں کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اور دہشت گردی کے سدباب ، قومی استحکام کو برقرار رکھنے اور عوام کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے پاکستانی حکومت اور عوام کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔اسی روز وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے بھی اپنے پاکستانی ہم منصب عمران خان کے نام ایک تعزیتی پیغام بھیجا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔