Wednesday, May 20, 2026
ہومدنیابرطانوی سیاستدان تائیوان معاملے پر آگ سے نہ کھیلیں، چین کا انتباہ

برطانوی سیاستدان تائیوان معاملے پر آگ سے نہ کھیلیں، چین کا انتباہ

تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے، اس میں کسی قسم کی بیرونی مداخلت کی گنجائش نہیں ہے،بر طا نوی حکومت تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کو غلط پیغام نہ دے، چینی سفیر
لندن ()برطانیہ میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے برطانیہ کے ایوان بالا کے ایک رکن کی جانب سے تائیوان سے متعلق غلط بیان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ برطانیہ کے سیاستدان تائیوان معاملے پر آگ سےنہ کھیلیں۔
ترجمان نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ بعض برطانوی سیاستدانوں نے تائیوان کے مسئلے پرتاریخ اور حقائق سے انتہائی لاعلمی کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے۔ایک چین کا اصول، عالمی برادری کا عمومی اتفاقِ رائے اور بین الاقوامی تعلقات میں تسلیم شدہ اصول ہے نیز یہ چین کے مختلف ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات کی اہم پیشگی شرط اور سیاسی بنیاد بھی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تائیوان معاملہ چین کا اندرونی معاملہ ہے جو چین کے کلیدی مفادات سے وابستہ ہے اور اس میں کسی قسم کی بیرونی مداخلت کی گنجائش نہیں ہے۔کسی کو بھی ، چینی عوام کے اپنے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کےپختہ عزم اور مضبوط صلاحیت کو کم نہیں سمجھنا چاہیئے۔
ترجمان نے انتباہ کیا کہ برطانیہ کے متعلقہ سیاستدان، تائیوان مسئلے پر آگ سے مت کھیلیں،چین سے متعلق سیاسی جوڑ توڑ اور چین کے اندرونی امور میں مداخلت بند کر دیں۔انہوں نے برطانوی حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ ایک چین کے اصول کی پاسداری کرے اور “تائیوان کی علیحدگی پسند” قوتوں کو غلط پیغام نہ دے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔