اسلام آباد،وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے برانڈنگ آف ٹرین افتتاح کیا۔ وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایک سال تین مہینے پہلے میں نے ریلوے کا منصب سنبھالا،جب میں نے منصب سنبھالا تو اس وقت ریلوے کی حالت کچھ اور تھی۔
وزیر ریلوے نے مزید کہا ہم ریلوے کو منافع بخش بنائیں گے،ہم نے ایسی پالیسی بنائی ہے کہ اگر حکومت تبدیل ہو جائے تو اس پروجیکٹ پر کوئی اثر نہیں ہو گا،وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے مزید کہا کہ برانڈنگ کی وجہ سے ریلوے کے ریونیو میں اضافہ ہو گا اورانشا اللہ اگلے ہفتے کیبنیٹ سے برانڈنگ کو منظور کروا ں گا، ہم ریلوے میں سے کرپشن کو کم کر کے ریلوے کو منافع بخش ادراے میں تبدیل کریں گے۔محمد اعظم خان سواتی نے مزید کہا پچھلے ادوار میں کیے گئے غلط فیصلوں سے ریلوے کو بہت نقصان اٹھانا پڑا، اب ایسا نہیں ہونے دیں گے،اپنے دور کی کارکردگی آپ کے سامنے رکھوں گا تا کہ اندازہ ہو کہ ہم نے کیا کام کیا۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ ہم زیرو سے اب بلین کی طرف جا رہے ہیں، جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے،ریلوے میں منافع زیادہ ہو گا تو کرایے بھی کم ہوں گے، انشا اللہ سکریپ کو چوری نہیں ہونے دیں گے، اس کی روک تھام کے لیے ہم جگہ جگہ چھاپے مار رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ نے اپوزیشن کو آ ڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نام نہاد اپوزیشن صرف چوری ڈکیتی اور ملک کو تباہ کرنے کے لیے ہے، عمران خان نے اپوزیشن کے چوروں کی کمائی کا ذریعہ بند کیا ہے، اعظم خان سواتی نے کہا کہ اپوزیشن عدم اعتماد لے آئیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا،
اپوزیشن جس طرح بولتی رہی، ہر پل اس کو شکست دی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کا یہ لوٹا ہوا مال ہے جس کو لانگ مارچ پر خرچ کر رہے ہیں، پاکستان ریلوے کے وزیر اور پی ٹی آئی کے کارکن کی حیثیت سے چیلنج کرتا ہوں کہ مقابلہ کریں گے، پاکستان کے لوگ جانتے ہیں کہ آپ کے کیا کرتوت تھے۔
