Thursday, May 21, 2026
ہومپاکستانآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سابق صدر مملکت رفیق تارڑ کے انتقال پر اظہار افسوس

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سابق صدر مملکت رفیق تارڑ کے انتقال پر اظہار افسوس

راولپنڈی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق صدر مملکت جسٹس ریٹائرڈ رفیق تارڑ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق صدر پاکستان محمد رفیق تارڑ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سربراہ پاک فوج نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے، اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔واضح رہے کہ رفیق تارڑ 2نومبر 1929 منڈی بہائو الدین میں پیدا ہوئے جبکہ وہ 1998 سے 2001 تک صدارت کے عہدے پر فائز رہے۔رفیق تارڑ 1991سے 1994 تک سپریم کورٹ کے بطور سینئر جسٹس بھی رہے اور 1989سے 1991 تک چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بھی رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔