Thursday, May 21, 2026
ہومپاکستانسندھ حقوق مارچ کراچی پہنچ کر ختم ہوگیا

سندھ حقوق مارچ کراچی پہنچ کر ختم ہوگیا

پاکستان تحریک انصاف کا سندھ حقوق مارچ کراچی پہنچ کر ختم ہوگیا ہے۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے کامیاب مارچ پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کو مبارکباد دی ہے۔ کراچی میں مارچ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ وزیر اعظم نے مجھے اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو فوری اسلام آباد پہنچنے کا حکم دیا ہے۔ کوئی اچھی خبر آنے والی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر علی زیدی کی زیر قیادت 26 فروری کو سندھ حقوق مارچ گھوٹکی سے شروع کیا تھا جو کراچی پہنچ کر ختم ہوگیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔