ہومپاکستانسابق صدر آصف زرداری سے شجاع خان کی ملاقات

سابق صدر آصف زرداری سے شجاع خان کی ملاقات

سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری سے پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکریٹری شجاع خان نے زرداری ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔
سابق صدر نے شجاع خان سے ان کی صحت کے بارے دریافت کیا ، شجاع خان نے سابق صدر کو بتایا کہ صحت بھی اب ٹھیک ہے اور جدوجہد کیلئے بھی تیار ہوں
خیبر پختونخوا سے جیالے اسلام آباد آ رہے ہیں اور عوامی مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔