سابق صدر آصف زرداری سے پی ٹی آئی بلوچستان کے سابق صدر سردار یار محمد رند نے ملاقات کی ۔
آصف زرداری سے یار محمد رند کی زرداری ہائوس اسلام آباد میں ملاقات دو گھنٹے تک محیط رہی۔ ملاقات میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے ۔
یار محمد رنگ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری میرے پڑوسی ہیں، ان سے ذاتی تعلق ہے، جب سیاسی شخصیات ملتی ہیں تو سیاسی گفتگو بھی ہوتی ہے، میں نے آصف زرداری سے ان کی بیٹی کی خیریت دریافت کی، ہماری آئندہ بھی ملاقاتیں رہیں گی۔
آصف زرداری سے پی ٹی آئی بلوچستان کے سابق صدر سردار یار محمد رندکی ملاقات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
