Wednesday, March 18, 2026
ہوماسلام آبادکے پی کے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ ختم

کے پی کے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ ختم

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ ختم ہو گئی ہے،خیبر پختونخوا کے 18اضلاع میں 31 مارچ 2022 کو ہونیوالے دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے مطابق کاغذات جمع کرانے کی تاریخ ختم ہو گئی ہے، آج 19 فروری کو امیدواروں کی فہرست جاری کی جائیگی۔ ان کاغذات کی جانچ پڑتال 21فروری تا 23 فروری 2022 کی جائیگی،ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 24 فروری تا 26 فروری 2022 تک جمع کرائی جا سکیں گی، الیکشن ٹریبیونل ان اپیلوں پر فیصلہ یکم مارچ 2022 تک کریگا، 2 مارچ 2022کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی، 3 مارچ 2022تک امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے،4 مارچ 2022کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائینگے، 31 مارچ 2022کو پولنگ ہوگی جبکہ 4 اپریل 2022کو نتائج مرتب کئے جائینگے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔