Friday, October 18, 2024
ہومپاکستانای سی سی اجلاس،یوریا کی درآمدی لاگت کے تخمینے کی منظوری

ای سی سی اجلاس،یوریا کی درآمدی لاگت کے تخمینے کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے درآمدی یوریا کی قیمت کے تعین سے متعلق سمری پر غور اور یوریا کی درآمدی لاگت کے تخمینے کی منظوری دے دی،وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا ء فخر امام، اسد عمر، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے شرکت کی ، اجلاس میں آکسیجن کی بلاتعطل فراہمی اور آکسیجن سلنڈر پر ڈیوٹی اور ٹیکس میں چھوٹ کی منظوری دی گئی۔ یہ منظوری ملک میں کورونا کی پانچویں لہر سے نمٹنے کیلئے جون 2022 تک دی گئی ہے،اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام کی ملک بھر میں توسیع بارے فنانس ڈویڑن کی پیش کردہ سمری منظور کی گئی۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ میں ٹی سی پی کے یوریا کے جہازوں کی آمد اور ترجیحی برتھنگ کی سمری منظور کی گئی،اس کے علاوہ ملک میں یوریا کی فوری ضرورت کو دیکھتے ہوئے ای سی سی نے تجویز کی منظوری دی جب کہ مختلف وزارتوں، ڈویڑنوں کی ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔